اپنے وطن سے ہر کسی کو محبت ہوتی ہے پاکستانی قوم کے جذبے کو سلام کہ وہ مہنگائی سمیت کئی مسائل سے نبرد آزما ہونے کے باوجود 14 اگست کو پرجوش ہوتی ہے، اسکول ،کالجز اور کئی سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں جشن آزادی منایا جاتا ہے اسی سلسلے میں انجمن ہلال احمر ( Red crecent ) نے تین روزہ پروگرام ترتیب دئیے یہ ادارہ دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے ایکسیڈنٹ میں زخمی ہوجانے والے اور تھلیسمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو خون مہیا کرنے کی حساس ذمہ داری ان کی ہے انجمن ہلال احمر پنجاب کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر فوزیہ سعید ان کی ساری ٹیم بہت فعال ہے اور بہت دلجمی اور نیک نیتی سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے ان کے لاہور کے آفس میں 11 اگست کو تھلیسمیا کے بچوں کے لیے پروگرام ترتیب دیا گیا، وارڈ میں کیک کاٹا گیا بچوں کو قومی دن کی خوشی میں تحائف دئیے گئے جھنڈیاں اور چاکلیٹ تقسیم کی گئی بچوں نے ملی نغمے گاے ، 12 اگست کو یوتھ کے لیے پروگرام ترتیب دیا گیا جس میں یونیورسٹی اور کالجز کے 70 سے زاید نوجوانوں نے شر











