بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

ایران جنگ کے بعد تیل سستا ہوگا، پٹرول 2 ڈالر سے بھی کم ہوسکتا ہے: ٹرمپ

SerialKiller

ٹرمپ کا بڑا دعویٰ، ایران جنگ کے بعد پٹرول 2 ڈالر سے بھی سستا ہوگا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ میں امریکا کی کامیابی کے بعد عالمی تیل مارکیٹ میں نمایاں بہتری آئے گی اور خام تیل سمیت پٹرول کی قیمتوں میں تیزی سے کمی متوقع ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بیان میں کہا کہ جنگ کے خاتمے کے بعد امریکی صارفین کو پٹرول تقریباً 3 ڈالر فی گیلن میں دستیاب ہوسکتا ہے، جبکہ مستقبل میں اس کی قیمت 2 ڈالر فی گیلن سے بھی کم ہونے کا امکان ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کو آئندہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی نے عالمی توانائی کی منڈی کو شدید دباؤ میں ڈال رکھا ہے۔

حالیہ صورتحال کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں جبکہ سپلائی کے تسلسل سے متعلق خدشات بھی برقرار ہیں۔ برینٹ خام تیل کی قیمت حالیہ دنوں میں تقریباً 98 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ چکی ہے۔

ٹرمپ کا مؤقف ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد حالات معمول کی جانب تیزی سے واپس آ جائیں گے۔ تاہم پٹرول کی قیمت 2 ڈالر فی گیلن سے نیچے آنے کی پیشگوئی کو فی الحال ایک سیاسی دعویٰ قرار دیا جا سکتا ہے، جس کا انحصار جنگ کے اختتام، عالمی تیل کی رسد اور بین الاقوامی مارکیٹ کے ردعمل پر ہوگا۔

2026-09-08 20
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×