بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

بائنانس سے ڈیجیٹل اثاثوں کی چوری میں شمالی کوریا ملوث ہے: ایف بی آئی

SerialKiller

فوٹو فائل

ایف بی آئی نے کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس سے 6 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ڈیجیٹل اثاثوں کی چوری میں شمالی کوریا کو ملوث قرار دیدیا۔

ایک بیان میں ایف بی آئی نے کہا کہ کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس سے 6 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ڈیجیٹل اثاثوں کی چوری میں شمالی کوریا ملوث ہے، شمالی کوریا سے منسلک ہیکرز چوری شدہ اثاثے ایتھیریم میں تبدیل کر رہے ہیں۔

ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ چوری شدہ ڈیجیٹل اثاثوں کی مزید منی لانڈرنگ کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرپٹو ایکسچینج بائنانس کو سائبر حملے کا سامنا ہے اور اس حملے کے نتیجے میں تقریباً 6.3 ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے متاثر ہوئے ہیں۔

بائنانس نے سکیورٹی چیکس مکمل ہونے تک عارضی طور پر تمام deposits اور withdrawls بھی روک دیے ہیں جبکہ کمپنی نے تمام نقصانات خود پورا کرنے کااعلان بھی کیا ہے۔ 

2026-11-01 3
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×