فائلرز کے لیے غیر منقولہ جائیداد خریدنے پر ٹیکس کی شرح 1.5 فیصد سے کم کر کے 0.25 فیصد کرنے کی تجویز ہے
ذرائع کے مطابق رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کو فروغ دینے کے لیے فائلرز کے لیے غیر منقولہ جائیداد خریدنے پر ٹیکس کی شرح 1.5 فیصد سے کم کرکے 0.25 فیصد جب کہ غیر منقولہ جائیداد فروخت پر ٹیکس 4.5 فیصد سے کم کر کے 1.5 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔
اس معاملے پر آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں تاہم آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس میں کمی کی تجاویز کی مخالفت کی جارہی ہے۔
حکومت کا مؤقف ہے کہ ٹیکسوں میں کمی سے پراپرٹی مارکیٹ میں سرگرمیاں بڑھیں گی اور مجموعی ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوگا جب کہ سرمایہ کاری میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔