بلوٹوتھ ڈیوائس کا نام 'بم' ہونے پر امریکی پرواز کی ایمرجنسی لینڈنگ، یہ معاملہ کیا ہوا؟

SerialKiller

اسپین کے جزیرے پالما ڈی میلورکا کے لیے ٹیک آف کی

ائیر لائن ذرائع کے مطابق یونائیٹڈ ائیر لائنز کی پرواز یو اے 236 نے 30 مئی کی شام 6 بجے نیوارک جولبرٹی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اسپین کے جزیرے پالما ڈی میلورکا کے لیے ٹیک آف کیا۔

 روانگی کے پونے 2 گھنٹے بعد بوئنگ 767-400ER طیارہ بحر اوقیانوس پر تھا کہ ایک مسافر کی بلوٹوتھ ڈیوائس کا 'بم' کے نام سے ظاہر ہوا۔ 

اس کے بعد کیبن میں تشویش پیدا ہوگئی اور پائلٹ نے حفاظتی طریقہ کار کے ایس او پیز کے تحت پرواز کو فوری طور پر واپس موڑ لیا، پرواز نے روانگی کے پونے 4 گھنٹے بعد واپس نیوارک ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔ 

بعد ازاں تمام سکیورٹی اقدامات مکمل ہونے اور کلیئرنس ملنے پر پرواز واپس روانہ ہوئی۔

2026-06-03
×