فوٹو: فائل
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجبتیٰ خامنہ ای کے مشیر برائےخارجہ امور ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کا کہنا ہے کہ ایران کے طاقتور ہونے سے متعلق مغرب کا دیرینہ ڈراؤنا خواب اب حقیقت بن گیا ہے۔
علی اکبر ولایتی نے کہا کہ ایران مزید مضبوط ہو رہا ہے اور تزویراتی نقشہ دوبارہ تشکیل دیا جا رہا ہے، ٹرمپ کو آبنائے ہرمز دوبارہ کھلوانے کے لیے عارضی معاہدے کی ضرورت ہے، خطے میں سمجھوتےکا خواب دیکھنے والے بہت بڑی تزویراتی غلطی کر رہے ہیں۔
https://x.com/Drvelayati_ir/status/2063142604657549539?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E2063142604657549539%7Ctwgr%5Eea8edbd349c9ca7ce82a5b16435ece66e67aa902%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.geonewsurdu.tv%2Fliveblog%2F10
انہوں نے مزید کہا کہ طاقت کے نئے توازن ، علاقائی نظم کی تشکیل مزاحمتی محاذ کو کمزور کرکے ممکن نہیں، سفارتی خوش فہمیوں کی بھاری قیمت ہوتی ہے، پائیدار امن بےبنیاد دعوؤں کے بجائے طاقت کے متوازن نظام میں پروان چڑھتا ہے۔