بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

خود کو کاکروچ کہنے والے کا تعلق گٹر سے جوڑنا فطری بات ہے، کنگنا کا ایک بار پھر متنازع بیان

SerialKiller

فوٹو فائل

بال وڈ اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے بھارت کی جین زی کو گٹر جنریشن کہنے کے بیان پر ایک بار پھر  وضاحت دے دی۔

چند روز قبل طلبہ کی تنظیم کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی جانب سے نئی دہلی میں پیپر لیک کے معاملے پر شدید احتجاج کیا گیا، جس پر اداکارہ کی جانب سے جین زی کو  گٹر جنریشن قرار دیا گیا تھا۔

کنگنا کے اس بیان کے بعد ناصرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ انڈسٹری کی مشہور شخصیات کی جانب سے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ شدید تنقید کے بعد کنگنا نے جین زی کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا خوشی ہے کہ ہماری نوجوان نسل باشعور ہے اور چیزوں کو سمجھتی ہے۔

تاہم اب ایک بار پھر کنگنا رناوت نے جین زی کو گٹر جنریشن سے ملاتے ہوئے نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو کاکروچ کہتے ہیں، اور ہم کہتے ہیں کہ کاکروچ گٹروں سے نکلتے ہیں تو اس میں کیا غلط ہے؟ 

 اداکارہ نے مزید کہا کہ میں خود کو کاکروچ نہیں سمجھتی، اگر کوئی مجھے کہے کہ میں گٹر میں رہتی ہوں تو میں اس کی تردید کروں گی لیکن اگر کوئی خود کو کاکروچ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے، تو فطری طور پر وہ گٹر میں ہی رہے گا اور کہاں رہے گا؟

2026-08-14 87
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×