بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

صدر زرداری کا پاکستان اور ترکیہ کی شراکت داری مضبوط بنانے پر زور

SerialKiller

پاکستان، ترکیہ و سعودی عرب کے درمیان تزویراتی تعاون بڑھانے کی اہمیت اجاگر کی۔

پاکستان اور ترکیہ کی شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر زور، صدر زرداری کا ترک صدر کو خط

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے اور تجارت، سرمایہ کاری و دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔

صدر آصف زرداری نے جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان کے نام خط میں کہا کہ ترکیہ نے گزشتہ ایک صدی کے دوران نمایاں ترقی کی ہے اور اپنے اداروں کو مضبوط بنانے کے ساتھ اقتصادی ترقی کو بھی فروغ دیا ہے۔

خط کے مطابق ترکیہ نے علاقائی اور عالمی امور میں اپنے مقام اور کردار کو مزید مستحکم کیا ہے۔ صدرِ مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ترکیہ باہمی تعاون کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دیں گے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تاریخ، مذہب اور اقدار پر مبنی دیرینہ تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے مشکل وقت میں ترک قیادت اور عوام کی جانب سے پاکستان کے ساتھ حمایت اور یکجہتی کے اظہار کو بھی سراہا۔

صدرِ مملکت کے مطابق پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ دوطرفہ اور سہ فریقی تعلقات کو فروغ دینے کے ساتھ تزویراتی تعاون کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

2026-10-29 85
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×