بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

فخر نے سہ ملکی ون ڈے سیریزکے فائنل میں سنچری بناکر سعید انورکا ریکارڈ برابرکردیا

SerialKiller

فوٹو فائل

پاکستان کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرکے پاکستان کے سابق کپتان اور لیجنڈ اوپننگ بلے باز سعید انور کا دیرینہ ریکارڈ برابرکردیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں فخر زمان نے99 گیندوں پر 127 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ون ڈے کی 12 ویں سنچری بنائی۔ ان کی شاندار اننگز میں 11 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔

فخر زمان کی یہ شاندار سنچری کسی ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں ان کی دوسری سنچری تھی۔ اس سے قبل انہوں نے 2017 میں لندن کے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کے خلاف یادگار سنچری اسکور کی تھی۔

اس طرح فخر زمان نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا ہے، جنہوں نے ون ڈے ٹورنامنٹس کے فائنلز میں 2 سنچریاں اسکور کر رکھی تھیں۔

سعید انور نے پہلی سنچری 1993 میں وِلز ٹرافی کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف بنائی تھی جب کہ دوسری سنچری 1998 میں سلور جوبلی انڈیپنڈنس کپ کے دوران روایتی حریف بھارت کے خلاف بنائی تھی۔

اس کے علاوہ فخر زمان نے آج کے میچ میں اپنے ون ڈے کریئر کے 4 ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔

وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پاکستان کے 16ویں بلے باز ہیں۔ اس فہرست میں انضمام الحق، جاوید میانداد، یونس خان اور سعید انور جیسے عظیم بلے باز شامل ہیں۔

واضح رہےکہ فخر زمان اب تک 96 ون ڈے اننگز میں 44.65 کی اوسط اور 93.57 کے اسٹرائیک ریٹ سے مجموعی طور پر 4019 رنز بنا چکے ہیں۔ ون ڈے کرکٹ میں 12 سنچریوں کے علاوہ ان کے نام 19 نصف سنچریاں ہیں۔

2026-11-01 3
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×