بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

قطر سے گیس آرہی ہے، دسمبر، جنوری میں وافر سپلائی جاری رہے گی: علی پرویز ملک

SerialKiller

فوٹو فائل

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ قطر سے گیس آرہی ہے، دسمبر ، جنوری میں وافر سپلائی جاری رہے گی۔

لاہور میں نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب  کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورت غیر یقینی ہے جس کی وجہ سے تیل اور گیس کی قیمتوں پر اثر پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 6 ماہ سے صورتحال کا کامیابی سے مقابلہ کیا، تیل کی قیمتیں شفاف طریقے سے مقرر کرتے ہیں۔

وزیر پیٹرولیم نے مزید کہا کہ غریب لوگوں کے لیے سبسڈی والا پیٹرول فراہم کر رہے ہیں، قطر سے گیس آ رہی ہے، دسمبر، جنوری میں وافر سپلائی جاری رہےگی۔

2026-11-01 3
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×