مائیکل وان کا سڈنی میں فائرنگ کے وقت ریسٹورنٹ میں بند ہونے کا انکشاف، سارا قصہ سنادیا

SerialKiller

مائیکل وان کا سڈنی میں فائرنگ کے وقت ریسٹورنٹ میں بند ہونے کا انکشاف

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کے وقت ایک ریسٹورنٹ میں بند ہوجانے کا انکشاف کیا ہے۔


مائیکل وان فائرنگ کے وقت ساحل کے قریبی ریسٹورنٹ میں فیملی کے ساتھ موجود تھے۔


اس حوالے سے مائیکل وان کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ میں بند ہونا بہت خوفناک تھا، ہم محفوظ گھر پہنچے، ایمرجنسی فورسز اور دہشت گردوں کے ساتھ لڑنے والے کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔


انہوں نے کہا کہ ریسٹورنٹ کا باؤنسر ہاتھ میں گن پکڑے میرے پاس آیا اور مجھے اندر جانے کو کہا، ہم حملے سے چند سو قدموں کے فاصلے پر تھے، سائرنز کی اونچی آواز سنیں۔


مائیکل وان کا کہنا تھا کہ سائرن کی آواز اکثر شارک کے حملے یا 2 نوجوانوں کی لڑائی کی وجہ سے سننے میں آتی ہے، ہمیں جلد پتہ چل گیا کہ یہ فائرنگ کا واقعہ ہے، بہت خوفناک منظر تھا۔


انہوں نے کہا کہ ہم 6 لوگ تھے، میں میری اہلیہ، اس کی بہن، میری دو بیٹیاں اور ان کی سہیلی تھی، میں خود کو جتنا پُرسکون رکھ سکتا تھا اتنی میں نے کوشش کی۔

2025-12-15

بچوں کی حفاظت میں ناکامی، مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 14 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ

’جو‘ کھانا کولیسٹرول کی سطح پر حیران کن اثر ڈال سکتا ہے: تحقیق

رشمیکا منڈانا اور وجے دیوراکونڈا کی آج ہونیوالی شادی 2 روایات کے تحت کیوں ہوگی؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سلمان آغا اور مائیک ہیسن کی سلیکشن کا خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑا

آئی ایم ایف کا امارات کے قرضوں کی واپسی پر اظہار تشویش، رول اوور کا کوئی مسئلہ نہیں، وزیر خزانہ

عمران خان کی صحت کے معاملے پر پارٹی علیمہ خان کے ساتھ کھڑی رہیگی: معاون خصوصی کےپی

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

پاکستان اور چین کے تعلقات میں نئی پیش رفت سامنے آگئی

سعودی عرب کے بعد کئی ممالک پاکستان سے دفاعی معاہدے کے خواہشمند ہیں، اسحاق ڈار

دہشتگردی کا نیا خطرہ افغانستان سے اٹھ رہا ہے، عالمی برادری طالبان پر دباؤ ڈالے: وزیراعظم

×