بہاولنگر: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر شروع کی گئی ایئر ایمبولینس سروس نے ہنگامی طبی امداد کی فراہمی میں اہم پیش رفت کی ہے، جس کے تحت اب تک 300 مریضوں کو بروقت طبی مراکز تک منتقل کیا جا چکا ہے۔
ایئر ایمبولینس سروس کے ذریعے ایسے مریضوں کو فوری منتقلی کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے جن کے لیے زمینی راستے سے بروقت اسپتال پہنچنا مشکل ہو سکتا ہے۔
حکومت پنجاب کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد ہنگامی صورتحال میں قیمتی انسانی جانوں کو بچانا اور مریضوں کو کم سے کم وقت میں علاج کی سہولت تک پہنچانا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر شروع کیا گیا یہ منصوبہ پنجاب میں جدید اور فوری طبی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
2026-09-08 24










