اسلام آباد: عوام کو ایک اور مہنگائی کا سامنا، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا، جس کے بعد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتیں مقرر کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 367 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 392 روپے 67 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ ردوبدل روزانہ کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق 10 ستمبر تک ہوگا۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تازہ اضافے سے ٹرانسپورٹیشن اور دیگر شعبوں کے اخراجات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کا اثر عام صارفین پر بھی پڑ سکتا ہے۔










