9 مئی عمران خان اور فیض حمید کا جوائنٹ وینچر تھا: وزیردفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور فیض حمید کا جوائنٹ وینچر تھا، عمران خان اکیلے یہ سب کچھ نہیں کرسکتے تھے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہناتھاکہ مجھے بلا کر کہا گیا کہ نوازشریف کے بیان کی مذمت کرو، میں نے کہا کہ نواز شریف میرا لیڈر ہے، میں کیسے مذمت کروں؟
ان کا کہنا تھاکہ مجھے کہا گیا اگر آپ نوازشریف کے بیان کی مذمت کردیں گے تو آپ کے نیب کیسزختم ہوجائیں گے، میں نے کہا مجھے یہ قابل قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ ایک طرف اور بھی جانا چاہیے، وہ عدلیہ جس نے نوازشریف سےاپیل کا حق بھی چھین لیا۔
وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ 9 مئی بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید کا جوائنٹ وینچر تھا اور 9 مئی کو فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی اکیلے یہ سب کچھ نہیں کرسکتے تھے۔











