آزادکشمیر میں احتجاج کرنیوالے ان مجاہدین کی طرح ہیں جنہیں ماضی میں ہم نے تربیت دی اور وہ ہمارےگلے پڑگئے: رانا ثنا

SerialKiller

فوٹو: فائل

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں جولوگ احتجاج کررہے ہیں وہ اُن ہی مجاہدین کی طرح ہیں جنہیں ماضی میں ہم نے تربیت دی تھی اور وہ ہمارے گلے پڑگئے ہیں۔

 وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آزادکشمیر میں جولوگ احتجاج کررہے ہیں یہ اسی طرح کی تنظیموں کے لوگ ہیں، ان کے پاس اسلحہ ہے، انکا کوئی سیاسی مطالبہ نہیں ہے۔

رانا ثنا نے کہا مظاہرین  لوگوں کو شیلڈ بناکر کھیل کھیلنا چاہتے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جو ایکشن لیا یا ایکشن لیں گے، اسکے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔

دوسری جانب وزیراطلاعات عطا تارڑ نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرکاز کو کبھی نقصان نہیں پہنچنے دیں گے اور نہ ہی کسی کو دھونس اورتشدد کے زورپر اپنی مرضی مسلط کرنے دیں گے۔

 وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیراطلاعات کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایکشن کمیٹی کی تحریک حقوق دلانے کی نہیں بلکہ حقوق چھیننے کی تحریک ہے، اس پرتشدد تحریک میں ملکی اور غیر ملکی عناصر شامل ہیں، احتجاج کی آڑ میں دہشت گردی کی جارہی ہے، عوامی احتجاج میں اسلحہ استعمال نہیں ہوتا۔

2026-07-29 13
×