دریائے راوی میں ہیڈ سدھنائی پر بھی سیلاب دم توڑ گیا اور بہاؤ معمول پر آگیا۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں سکھر بیراج پر پانی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے اور بہاؤ بڑھ کر 2 لاکھ 78 ہزار کیوسک ہوگیا جس سے نچلے درجے کا سیلاب آگیا۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور نے بتایا کہ کالا باغ ، تونسہ اور گڈو بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب بر قرار ہے۔
ادھر پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے، دریائے سندھ میں کالا باغ اور تونسہ پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔
اس کے علاوہ ملتان کی تحصیل جلالپوپیروالا میں دریائے چناب کا سیلابی پانی 2 درجن سے زائد بستیوں میں داخل ہوگیا جس کے باعث لوگ نقل مکانی پرمجبور ہوگئے جب کہ سیلابی پانی میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
سرگودھا میں بارش کے باعث ڈیری فارم کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 2 بچے جاں بحق ہوگئے اور 4 افراد زخمی ہوئے جب کہ شیخوپورہ میں آبی ریلے سے ریلوے ٹریک متاثر ہوا۔









