بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو بیرئیر کیس میں 10، 10 سال قید

SerialKiller

دفعہ 382-B کے فائدے کے تحت دونوں کو 10، 10 سال قید کاٹنا ہوگی۔

اسلام آباد: بیرئیر ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے بیرئیر ہٹانے اور کارِ سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں وکیل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔

عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اڈیالہ جیل میں کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالتی حکم کے مطابق ملزمان پر مختلف دفعات کے تحت جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف مقدمہ 25 اکتوبر 2024 کو درج کیا گیا تھا۔ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان کی جانب سے پیروی کے لیے اسٹیٹ کونسل مقرر کیا، جبکہ اسٹیٹ کونسل عاطف محمود نے استغاثہ کے گواہان پر جرح کی۔

استغاثہ کی جانب سے مقدمے میں مجموعی طور پر 7 گواہ پیش کیے گئے، جبکہ عدالت نے 7 اکتوبر کو دونوں ملزمان پر فردِ جرم عائد کی تھی۔

عدالتی حکم کے مطابق مختلف انفرادی دفعات کے تحت سزاؤں کی مجموعی مدت 13 سال بنتی ہے، تاہم دفعہ 382-B کے تحت ملنے والے فائدے کے باعث دونوں ملزمان کو مجموعی طور پر 10، 10 سال قید کاٹنا ہوگی۔

2026-10-29 58
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×