بڑے شہروں میں نائٹ پارٹیز،کلب کلچر کی وجہ سے بھی ایڈزپھیل رہا ہے، وزیر صحت کا انکشاف

SerialKiller

فوٹو فائل

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیا ہے کہ بڑے شہروں میں نائٹ پارٹیز اور کلب کلچر بھی ایچ آئی وی ایڈز کے پھیلاؤ کی ایک اہم وجہ بن رہے ہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئےمصطفیٰ کمال نے کہا کہ اب صرف آلودہ سرنجیں ہی مسئلہ نہیں رہیں بلکہ ایچ آئی وی پھیلنے کی دیگر وجوہات بھی سامنے آ رہی ہیں،نائٹ پارٹیز میں آئس سمیت دیگر نشہ آور اشیا استعمال کی جاتی ہیں اورغیر محفوظ جنسی سرگرمیاں بھی ہوتی ہیں،وزارتِ صحت خود جا کر پارٹیز نہیں روک سکتی، اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیرِصحت نےبتایاکہ اسلام آبادسےروزانہ ایچ آئی وی کے 35 سے 40 نئےکیسزرپورٹ ہورہےہیں،جو انتہائی تشویشناک صورتحال ہے،متاثرہ افراد میں بڑی تعداد نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی ہے،جبکہ بہت سے نوجوانوں کو اس خطرے کا ادراک ہی نہیں۔

انہوں نےبتایا کہ وزیراعظم کی زیرِ صدارت حال ہی میں اس معاملے پر اجلاس بھی ہوا، جس میں تمام متعلقہ اداروں کوطلب کیاگیا اوروزیراعظم کو ایچ آئی وی سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کراچی کےولیکا اسپتال کے کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیڑھ سال پرانا واقعہ ہے اور وہاں ایچ آئی وی آلودہ سرنجوں کے ذریعے پھیلا تھا، تاہم اب سامنے آنے والے کیسز کی وجوہات مختلف ہیں۔

2026-07-11 7
×