بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

تمغۂ امتیاز کیلئے نامزدگی پوری بزنس کمیونٹی کیلئے اعزاز ہے: عاطف اکرام شیخ

SerialKiller

فوٹو فائل

اسلام آباد  صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ تمغۂ امتیاز کیلئے ان کی نامزدگی محض ان کا ذاتی اعزاز نہیں بلکہ پاکستان کی پوری بزنس کمیونٹی، بالخصوص اسلام آباد کے تاجروں، صنعتکاروں اور کاروباری طبقے کیلئے باعثِ فخر ہے۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ICCI) کے قائم مقام صدر عرفان چوہدری کی قیادت میں تاجروں اور صنعتکاروں کے ایک بڑے وفد نے عاطف اکرام شیخ سے ملاقات کی اور انہیں اس قومی اعزاز کیلئے نامزدگی پر مبارکباد پیش کی۔ وفد میں چیئرمین آئی سی سی آئی فاؤنڈر گروپ شیخ طارق صادق، سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ بزنس گروپ ظفر بختاوری، اور صدر اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن اومیس خٹک سمیت متعدد ممتاز کاروباری رہنما شامل تھے۔

خطاب کرتے ہوئے عاطف اکرام شیخ نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں کاروباری رہنماؤں کی شرکت ان کے ساتھ محبت اور یکجہتی کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس اعزاز کو نئی ذمہ داری سمجھتے ہیں اور نجی شعبے کی مضبوطی، سرمایہ کاری کے فروغ، اور برآمدات میں اضافے کیلئے پہلے سے زیادہ عزم کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر وفد کے اراکین نے عاطف اکرام شیخ کی معاشی اور کاروباری خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ایک کاروباری رہنما کو قومی اعزاز ملنا نجی شعبے کی اہمیت اور عاطف اکرام شیخ کی مسلسل جدوجہد کا ثبوت ہے۔ وفد نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

2026-08-17 39
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×