بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

سری لنکا ویمنز ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست

SerialKiller

فوٹو: فائل

دبئی: ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز اسکور کیے۔ کپتان فاطمہ ثنا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ شوال ذوالفقار نے 24 اور گل فیروزہ نے 21 رنز بنائے۔

131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم نے محتاط اور مؤثر بیٹنگ کرتے ہوئے 19ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔

سری لنکا کی جانب سے ہرشیتھا سماراوکرما نے 36 رنز بنائے، جبکہ کویشا دلہاری 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے آل راؤنڈ کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے بیٹنگ میں 47 رنز بنانے کے بعد بولنگ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، تاہم ان کی کوشش پاکستان کو کامیابی دلانے کے لیے کافی ثابت نہ ہوسکی۔

اس کامیابی کے ساتھ سری لنکا نے ایشیا کپ کے فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی ہے، جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو بھارت ویمنز ٹیم سے ہوگا۔

ایشیا کپ ویمنز کے فائنل میں بھارت اور سری لنکا آمنے سامنے ہوں گے۔

2026-09-12 15
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×