بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

مقدمات کی جلد سماعت کے لیے شام کو بھی عدالتی بینچ بیٹھے گا، چیف جسٹس

SerialKiller

فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ زیر التوا مقدمات کی جلد سماعت اور عدالتی نظام میں تیزی لانے کے لیے شام کے اوقات میں بھی بینچ تشکیل دے کر کیسز کی سماعت کی جائے گی۔

فل کورٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بتایا کہ مقدمات مقرر کرنے سے متعلق پالیسی عدالتی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہے، جس کے بعد ان کے کہنے پر بھی کسی مقدمے کو اپنی مرضی سے کاز لسٹ میں شامل نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے ججز کی تعطیلات سے متعلق تاثر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ ججز مسلسل تین ماہ کی چھٹیاں کرتے ہیں۔ ان کے مطابق تین ماہ کے عرصے میں ججز مجموعی طور پر ایک ماہ کی چھٹی لیتے ہیں۔

چیف جسٹس نے بتایا کہ بعض اوقات ایک ہی بینچ کے سامنے ایک دن میں 75 تک مقدمات مقرر ہوجاتے ہیں۔ ان کے مطابق مقدمات مقرر کرنے کی پالیسی ویب سائٹ پر دستیاب ہے جبکہ کاز لسٹ میں شامل کیسز کی دوبارہ جانچ کے لیے دو افسران بھی تعینات ہیں۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ جلد سماعت کی درخواستوں کے لیے الگ بینچ تشکیل دینے کا عمل جاری ہے، جو فوری سماعت کے مقدمات کو نمٹانے کے لیے شام کے وقت بھی بیٹھے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شریعت اپیلیٹ بینچ بھی ہر دو ماہ بعد ایک ہفتے کے لیے باقاعدگی سے اجلاس کرے گا۔

2026-09-14 21
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×