لاہور: پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان تین ملکی سیریز کے فائنل میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے326 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور میں جاری میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
سری لنکا نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 325 رنز اسکورکیے۔
قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ شاداب خان طبیعت کی خرابی کے باعث آج ٹیم کو دستیاب نہیں لہٰذا ان کی جگہ فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سری لنکن ٹیم کے کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ ہم ٹاس ہار گئے مگر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہمیں کیا کرنا ہوگا ہمیں اس بات کا اندازہ ہے، ایشان ملنگا کو جگہ آج ٹیم میں مہیش ٹھشکانا کو شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے فائنل میچ میں پاکستان کی نظریں ہوم گراؤنڈ پر پہلی ون ڈے انٹرنیشنل تین ملکی سیریز ٹرافی جیتنے پر مرکوز ہیں۔
پاکستان نے آخری بار 2008 میں ون ڈے سہ فریقی سیریز کا ٹائٹل جیتا تھا، جب اسں نے بنگلا دیش میں فائنل میں بھارت کو شکست دی تھی۔










