شورکوٹ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، جبکہ ملزم کے قبضے سے آلہ قتل پسٹل 30 بور بھی برآمد کرلیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ضیاءالدین احمد کی ہدایت پر، ایس پی سٹی ڈویژن محمد نعمان کی نگرانی اور ڈی ایس پی سبرب سرکل محمد عمران کنڈی کی قیادت میں ایس ایچ او شورکوٹ نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم اشفاق ولد احمد نواز، سکنہ چہکان، کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے کچھ عرصہ قبل علاقہ لکھرا میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر رات کی تاریکی میں ثناء اللہ نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
ایس ایچ او شورکوٹ نے جدید تفتیشی کارروائی کے بعد ملزم اشفاق کو آلہ قتل پسٹل 30 بور سمیت گرفتار کرلیا، جسے مزید قانونی کارروائی کے لیے پابندِ سلاسل کردیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی ایس پی سبرب سرکل محمد عمران کنڈی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی مجرم قانون سے بالاتر نہیں، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔











