نٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ون ڈے ورلڈ کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فارمیٹس میں بڑی تبدیلیوں کی منظوری دے دی۔
آئی سی سی کےمطابق 14 ٹیموں پرمشتمل مینز کرکٹ ورلڈکپ اب نئے تین مرحلوں پرمبنی فارمیٹ کے تحت کھیلا جائےگا،ٹورنامنٹ کے آغازمیں گروپ مرحلے کےبعدسپر 7 مرحلہ ہوگا،جہاں 7 بہترین ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوں گی،جبکہ سپر 7 کے اختتام پرٹاپ چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےفارمیٹ میں بھی اہم تبدیلی کی گئی، 20 ٹیموں پرمشتمل ایونٹ میں گروپ مرحلے کےبعد اب 8 کے بجائے 10 ٹیمیں دوسرےمرحلے،یعنی سپر 10میں پہنچیں گی،ہرگروپ سےدو ٹیمیں سپر 10 مرحلے کے لیےکوالیفائی کریں گی،جہاں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کےدرمیان ایلیمنیٹرمیچزکھیلے جائیں گے،جبکہ فاتح ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی،آئی سی سی کے مطابق اس نئے نظام سے آخری مرحلے تک مقابلوں کی سنسنی برقرار رہے گی۔
آئی سی سی نےایسوسی ایٹ ممالک کےلیے 16 ٹیموں پر مشتمل نئے بین الاقوامی ٹورنامنٹ کی تجویز بھی دی ہے،16 ٹیموں کا ایونٹ ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل کھیلا جائے گا،نئے ٹورنامنٹ کا مقصد ایسوسی ایٹ ممالک کے لیے اعلیٰ معیار کا عالمی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے
مزید برآں آئی سی سی نے 2028 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےکوالیفائنگ نظام کی بھی منظوری دے دی ہے۔ اس نظام کےتحت مختلف ریجنز کے ذریعے ٹیمیں گلوبل کوالیفائرتک رسائی حاصل کریں گی،جہاں بہترین کارکردگی دکھانے والی ٹیمیں 2028 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کریں گی،اسکاٹ لینڈ کو بھی 2028 کےکوالیفائنگ مرحلے میں خصوصی رعایت دی گئی ہے،نئےانٹرنیشنل ٹورنامنٹ کی حتمی منظوری نومبر میں آئی سی سی بورڈ اجلاس میں متوقع ہے۔










