بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

سکردو میں افسوسناک واقعہ، گھر میں گھس کر میاں بیوی اور دو کمسن بچیوں کو قتل کردیا گیا

SerialKiller

سکردو میں چار افراد قتل، میاں بیوی اور دو کمسن بچیاں جاں بحق

سکردو کی مدنیہ کالونی کے عقب میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں داخل ہوکر میاں بیوی اور ان کی دو کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا۔ جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں ایک اور پانچ سال بتائی جا رہی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ واردات کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مقامی سطح پر واقعے کی ممکنہ وجہ پسند کی شادی بتائی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مقتول خاتون نے تقریباً چھ سال قبل گھر سے اپنی مرضی سے شادی کی تھی، جس پر اس کے والدین رضامند نہیں تھے۔

تاہم قتل کی اصل وجہ اور واردات میں ملوث افراد کے بارے میں تاحال حتمی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ واقعے کی مکمل وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین تحقیقات کے بعد ہی ممکن ہوگا۔

2026-11-02 581
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×