بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

آزاد کشمیر انتخابات: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں پولنگ جاری، ٹرن آؤٹ 50 فیصد سے تجاوز کر گیا

SerialKiller

فوٹو فائل

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026 کے تیسرے مرحلے میں باغ اور حویلی کے 4 انتخابی حلقوں میں پولنگ کا عمل مجموعی طور پر پُرامن انداز میں جاری ہے، جبکہ ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 50 فیصد سے تجاوز کر گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چاروں انتخابی حلقوں میں پولنگ کا عمل پُرامن ہے اور انتخابی انتظامات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی جانب سے موصول ہونے والی بعض شکایات کا موقع پر ہی متعلقہ حکام کے ذریعے ازالہ کیا گیا ہے۔

دھیرکوٹ میں شہری جاں بحق

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق دھیرکوٹ میں ایک پولنگ اسٹیشن کے باہر شہری حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد ضروری کارروائی مکمل کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ انتخابی عمل کے دوران انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی جانب سے صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

انتخابی تھیلے لے جانے کی کوشش، شہری گرفتار

جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل کے مطابق حویلی میں ایک شہری پولنگ اسٹیشن سے انتخابی تھیلے لے کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق پولیس نے انتخابی تھیلے اپنی تحویل میں لے کر واپس پولنگ عملے کے حوالے کردیے، جس کے بعد متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر انتخابی عمل دوبارہ جاری رہا۔

انہوں نے کہا کہ باغ اور حویلی کے چاروں حلقوں میں پولنگ کے انتظامات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ ووٹرز کو بلا رکاوٹ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔

2026-08-10 35
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×