بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

ادویات پر 2D بارکوڈ لازمی، ڈیٹا جمع نہ کرانے والی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے یونٹس سیل کرنے کا فیصلہ

SerialKiller

وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت اجلاس میں ادویات پر 2D بارکوڈ کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا،

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت ادویات پر 2D بارکوڈ کے نفاذ سے متعلق پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے سی ای او، متعلقہ اداروں کے حکام اور فارماسیوٹیکل شعبے کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ تقریباً 80 فیصد فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے ادویات پر 2D بارکوڈ لگانے کا عمل شروع کر دیا ہے، جبکہ مطلوبہ ڈیٹا فراہم نہ کرنے والی کمپنیوں کو باضابطہ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق مقررہ مہلت کے باوجود ہدایات پر عمل نہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ادویات کا ضروری ڈیٹا جمع نہ کرانے والی کمپنیوں کے پیداواری یونٹس سیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جعلی ادویات کا خاتمہ ناگزیر ہے اور اس مقصد کے لیے 2D بارکوڈ کے نفاذ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس معاملے میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

انہوں نے تمام فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ تقاضوں کے مطابق اپنا سیریلائزیشن ڈیٹا ہر صورت ڈریپ کو فراہم کریں تاکہ ادویات کی نگرانی، شفافیت اور ٹریک اینڈ ٹریس نظام کو مؤثر بنایا جا سکے۔

2026-11-03 354
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×