بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

احد رضا میر کا انڈسٹری سے بریک لینے کا اعلان، عارضی طور پر منظر سے غائب رہنے کا فیصلہ

SerialKiller

فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان کے معروف اداکار احد رضا میر نے شوبز انڈسٹری سے عارضی طور پر دوری اختیار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

احد رضا میر نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ لائیو سیشن کیا، جس کے دوران فالوورز نے ان سے مختلف سوالات کیے۔ اداکار نے متعدد سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اپنے مستقبل کے حوالے سے بھی اہم بات بتائی۔

لائیو گفتگو کے دوران احد رضا میر نے بتایا کہ وہ اگلے سال شوبز انڈسٹری سے ایک وقفہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ بات پہلے سے مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا تاکہ انہیں ان کے اس فیصلے کے بارے میں بروقت علم ہو۔

اداکار کے مطابق یہ وقفہ مختصر نوعیت کا نہیں ہوگا بلکہ وہ کچھ عرصے کے لیے مکمل طور پر عوامی سرگرمیوں اور سوشل میڈیا سے دور رہیں گے۔

احد رضا میر نے بتایا کہ اس دوران وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے پر توجہ دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بریک کے دوران ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی فعال نہیں رہے گا۔

اداکار نے اپنے اس فیصلے کو ’’عارضی ریٹائرمنٹ‘‘ سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عرصے کے لیے منظر عام سے مکمل طور پر غائب رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

احد رضا میر کے اس اعلان کے بعد ان کے مداحوں میں ان کے شوبز سے وقفے کے حوالے سے دلچسپی پیدا ہوگئی ہے، تاہم اداکار نے ابھی یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کتنے عرصے تک انڈسٹری اور سوشل میڈیا سے دور رہیں گے۔

2026-10-01 24
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×