بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

اسلام آباد مارچ: آئی جی خیبرپختونخوا کی پولیس افسران کو ہدایات جاری

SerialKiller

فوٹو: فائل

پشاور: انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی پولیس افسر اسلام آباد کی جانب جانے والے مارچ، ریلی یا جلوس میں سہولت کاری یا معاونت فراہم نہ کرے۔

آئی جی خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری ہدایت نامے کے مطابق اگر کسی پولیس افسر کو مارچ، ریلی یا احتجاج میں سہولت فراہم کرنے کے لیے کوئی ہدایت دی جاتی ہے تو وہ فوری طور پر آئی جی پولیس کو آگاہ کرے گا۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

اس سے قبل چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا بھی سرکاری افسران کو اسلام آباد کی جانب مارچ، ریلی یا جلوس کے لیے معاونت یا سرکاری وسائل فراہم نہ کرنے کی ہدایت کرچکے ہیں۔ عدالتی فیصلے کے مطابق صوبائی حکومتوں کو اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ سرکاری مشینری، گاڑیاں، فنڈز یا دیگر وسائل سیاسی احتجاج کے لیے استعمال نہ ہوں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 14 ستمبر کے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ کسی سیاسی جماعت یا عوامی عہدہ رکھنے والے شخص کو اسلام آباد کی سڑکیں یا عوامی مقامات بند کرنے اور شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالنے کا قانونی اختیار نہیں۔ عدالت نے سرکاری افسران کو احتجاج یا ریلی میں شرکت پر مجبور نہ کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اور مختلف صوبوں میں انتظامی و سکیورٹی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

2026-09-19 25
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×