بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

آئی ایس پی آر نے بلوچی زبان میں خوبصورت نغمہ’’پاک اے وطن‘‘ ریلیز کر دیا

SerialKiller

فوٹو فائل

اسلام آباد: آئی ایس پی آر نے یومِ آزادی کی مناسبت سے براہوی زبان میں ایک اور خوبصورت اور دلکش ملی نغمہ ریلیز کر دیا ہے۔

ملی نغمے میں معروف گلوکار اختر چنال نے اپنے مخصوص اور مسحور کن انداز میں آواز کا جادو جگایا ہے، جس نے نغمے کو مزید پُراثر بنا دیا ہے۔

https://www.facebook.com/reel/924385700056660

نغمے میں بلوچ عوام کی پاکستان سے گہری محبت، والہانہ وابستگی اور وطن سے وفاداری کے جذبات کو خوبصورت انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔ براہوی زبان میں پیش کیا جانے والا یہ ملی نغمہ قومی یکجہتی، اتحاد اور وطن سے محبت کے جذبے کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیا گیا یہ نغمہ یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم کے حب الوطنی کے جذبات کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف ثقافتوں اور زبانوں کے ذریعے قومی اتحاد کا پیغام بھی دیتا ہے۔

نغمے میں بلوچستان کے ثقافتی رنگ، بلوچ عوام کی پاکستان سے محبت اور قومی جذبے کو نمایاں کیا گیا ہے، جو یومِ آزادی کی خوشیوں کو مزید دوبالا کرتا ہے۔

2026-08-10 22
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×