ٹیکسلا/خالق فاروق اعوان سے/ کینٹ کاؤنٹی ٹاپ 16 ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل حیدر لاںٔنز اور یو آر سی سی کے مابین کھیلا گیا ۔یو آر سی سی اکیڈمی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حیدر لائنز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر میچ اپنے نام کر لیا۔ فاتح ٹیم نے 158 رنز کا ہدف محض 14.3 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حیدر لائنز کی ٹیم 19.4 اوورز میں 157 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ یعقوب رچی نے 24 گیندوں پر 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ولی نے 21 گیندوں پر 36 جبکہ عبداللہ نے 20 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔یو آر سی سی اکیڈمی کی جانب سے عدنان ایس ایس اور عمر خان نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ولید عارف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں یو آر سی سی اکیڈمی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 14.3 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنا کر کامیابی حاصل کرلی۔ حبیب اللہ نے 30 گیندوں پر 53 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ عثمان شاہ نے 18 گیندوں پر 36 اور جنید عارف نے 11 گیندوں پر 13 رنز بنائے۔
حیدر لائنز کی جانب سے عثمان نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ابراہیم نے بھی دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، تاہم ان کی کوششیں ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔اس طرح یو آر سی سی اکیڈمی نے بہترین بیٹنگ اور باؤلنگ کی بدولت پانچ وکٹوں سے شاندار کامیابی حاصل کرلی۔اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔









