بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

قدرتی دولت سے مالا مال پاکستان عالمی سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھولنے کو تیار

SerialKiller

فوٹو فائل

قدرتی معدنی وسائل سے مالامال پاکستان، عالمی مائننگ کمپنیوں اوربین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے نئی راہیں کھولنے کو تیار ہے۔

وسیع معدنی وسائل سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔ اس سلسلے میں یو ای ٹی لاہور کے ڈیپارٹمنٹ آف مائننگ انجینئرنگ کے چیئرمین، پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 میں اختراعات، تحقیق اور عالمی شراکت داریوں کے فروغ پر توجہ دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ فورم میں پاکستان کے معدنی شعبے کی ترقی  کے لیے جدید تحقیق، مقامی مہارتوں اور اختراعات کو اجاگر کیا جائے گا۔ عالمی سرمایہ کاروں اور صنعتی اداروں کے ساتھ بامقصد شراکت داریوں کے قیام کے مواقع بھی تلاش کیے جائیں گے۔

پروفیسرڈاکٹر ذوالفقار علی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معدنی شعبے کا مستقبل قدرتی وسائل کے ساتھ عوام کے علم، مہارت اور جدت سے بھی وابستہ ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے وسیع معدنی وسائل میں عالمی سرمایہ کاری کے فروغ  کے لیے پاکستان منرلزانویسٹمنٹ فورم کا انعقاد، ایس آئی ایف سی کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2026 میں کینیڈا کی شرکت عالمی سرمایہ کاروں کی پاکستان کے معدنی شعبے میں دلچسپی کی عکاس ہے۔ پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم کے ذریعے عالمی مائننگ کمپنیوں اور پاکستان کے درمیان تعاون کے نئے مواقع سامنے آئیں گے۔

کینیڈین ہائی کمشنر کے مطابق پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم جدید مائننگ ٹیکنالوجی اور پائیدار کان کنی کے فروغ کا اہم موقع ہے۔ مائننگ ویلیو چین میں 4 ہزار سے زائد کینیڈین کمپنیاں سرگرم ہیں۔ کینیڈا پاکستان میں اپنی کمپنیوں کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائے گا۔

پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم میں کینیڈین کمپنیوں کی شرکت سے معدنی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔


2026-11-09 4
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×