بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں شاداب خان کی برتری

SerialKiller

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں شاداب خان کی برتری

سہ ملکی سیریز میں اتوار کو کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے خلاف جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے بیٹر شاداب خان نے رینکنگ میں 32 درجے بہتری کے بعد 92 ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بھارت کے شبمن گل پہلے نمبر پر ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل دوسرے اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں۔


بابراعظم 2 درجے تنزلی کے بعد 9 ویں، سلمان علی آغا ایک درجے تنزلی کے بعد 13 جبکہ فخر زمان 2 درجے تنزلی کے بعد 46 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔


آئی سی سی ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے کیشو مہراج نے پاکستان کے ابرار احمد کو تیسرے نمبر پر کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔


فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے 2 درجہ ترقی پاتے ہوئے چھٹی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ حارث رؤف کی 9 درجہ تنزلی دیکھنے میں آئی جس کے بعد وہ رینکنگ میں 29 ویں نمبر پر چلے گئے، عرفات منہاس 15 درجے ترقی کے بعد 68 نمبر پر پہنچ گئے۔


آئی سی سی ون ڈے آلراؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے عظمت اللہ پہلے اور زمبابوے کے سکندر رضا دوسرے کھلاڑی ہیں جبکہ محمد نبی 5 درجے ترقی کی بدولت تیسرے نمبر پر آگئے۔


آئی سی سی آلراؤنڈرز کی فہرست میں شاداب خان 17 درجے ترقی پاتے ہوئے 50ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

2026-10-28 55
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×