بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

بالی وڈ فلمساز سنجے گپتا 57 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، موت کی وجہ بھی سامنے آگئی

SerialKiller

فوٹو فائل

بھارت: بالی وڈ فلم ساز سنجے گپتا 57 سال کی عمر میں   گھر میں اچانک گرجانے کے بعد انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے گپتا کی موت گزشتہ روز گھر میں چلتے ہوئے اچانک گرنے کے باعث ہوئی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلم ساز اپنے گھر میں ایک کمرے سے دوسرے کمرے تک چلتے ہوئے جا رہے تھے  جس دوران  زمین پر گر گئے، رات ہونے کی وجہ سے ان کی اہلیہ اور  بچے اپنے کمروں میں سو رہے تھے جس کے باعث فیملی کو حادثے کا علم صبح ہوا۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا کہ صبح اٹھتے ہی جیسی ہی فیملی کو علم ہوا تو وہ سجے گپتا کو فوری اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں مردہ قرار دیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ فلم ساز کی موت گرنے کی وجہ سے سر پر چوٹ لگنے کے باعث ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ سنجے گپتا اداکار سنجے دت کی متعدد فلموں میں ہدایت کاری کے فرائض انجام دے چکے ہیں جن میں 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم کانٹے، 2004  میں ریلیز ہونے والی فلم مسافر، 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم زندہ اور 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈ والا قابلِ ذکر ہیں۔

2026-11-01 6
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×