بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر نِدھی تیواری کی پراسرار موت، تحقیقات جاری

SerialKiller

فوٹو: فائل

بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر نِدھی تیواری کی پراسرار موت نے ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا فالوورز کو افسردہ کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نِدھی تیواری کے فیس بک اکاؤنٹ پر تقریباً 9 لاکھ جبکہ انسٹاگرام پر 7 لاکھ کے قریب فالوورز موجود تھے۔ ان کی ویڈیوز کو بڑی تعداد میں صارفین دیکھتے تھے اور وہ ڈیجیٹل دنیا میں ایک معروف چہرہ سمجھی جاتی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق نِدھی نے 2024 میں ’مس پریٹی انڈیا‘ کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔ وہ ماڈلنگ اور اداکاری کے شعبے میں آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی تھیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی باقاعدگی سے مواد شیئر کرتی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے اہلخانہ نے نِدھی کو گھر میں پھندے سے لٹکا ہوا پایا۔ اہلخانہ انہیں فوری طور پر اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

خاندان کی جانب سے پولیس کو بتایا گیا کہ واقعے سے کچھ دیر قبل نِدھی کسی شخص سے فون پر گفتگو کر رہی تھیں اور بظاہر ذہنی دباؤ یا پریشانی میں دکھائی دے رہی تھیں۔

پولیس کے مطابق نِدھی کی موت سے قبل ہونے والی فون پر گفتگو سمیت دیگر شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ خودکشی ہے یا موت کے پیچھے کوئی اور وجہ ہے، اس بارے میں تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جا سکے گا۔

2026-09-30 26
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×