نئی دہلی: معروف بھارتی پلے بیک گلوکار جوبین نوٹیال اور ان کی اہلیہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جوبین نوٹیال کے گھر بیٹے کی پیدائش 14 ستمبر کو ہندوؤں کے مذہبی تہوار گنیش چترتھی کے موقع پر ہوئی۔
گلوکار نے بھی اپنے والد بننے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا 14 ستمبر کو دنیا میں آیا۔ تاہم انہوں نے نومولود کے حوالے سے مزید تفصیلات شیئر نہیں کیں۔
واضح رہے کہ جوبین نوٹیال 14 جون 1989 کو بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شہر دہرادون میں پیدا ہوئے۔ وہ بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف پلے بیک سنگر ہیں اور اپنے فنی کیریئر کے دوران آئیفا، فلم فیئر اور زی سنے ایوارڈز سمیت متعدد اعزازات حاصل کر چکے ہیں
2026-09-30 26










