بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

تمام سوتیلی مائیں بری نہیں ہوتیں، میری سوتیلی والدہ بہت اچھی ہیں: نازش جہانگیر

SerialKiller

فوٹو: فائل

کراچی: پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنی سوتیلی والدہ کے ساتھ تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سوتیلی ماں کو برا سمجھنا درست نہیں، ان کی سوتیلی والدہ ان کے خاندان کا بہت اچھے طریقے سے خیال رکھتی ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں نازش جہانگیر نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ کے انتقال کے بعد والد نے دوسری شادی کی، جس کے بعد ان کی سوتیلی والدہ ان کی زندگی کا حصہ بنیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ معاشرے میں سوتیلی ماؤں کے بارے میں مختلف تصورات اور کہانیاں عام ہیں، تاہم ضروری نہیں کہ ہر سوتیلی ماں کا رویہ منفی ہو۔

نازش جہانگیر کے مطابق ان کی سوتیلی والدہ نہ صرف پورے خاندان کا خیال رکھتی ہیں بلکہ ان کے والد کی بھی بھرپور دیکھ بھال کرتی ہیں، اسی لیے وہ یہ نہیں کہہ سکتیں کہ سوتیلی مائیں بری ہوتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں انہیں اس نئے رشتے کو قبول کرنے میں کچھ وقت ضرور لگا، تاہم سوتیلی والدہ کے اچھے رویے اور محبت نے رفتہ رفتہ ان کے دل میں اپنی جگہ بنا لی۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ ایک ڈرامے میں سوتیلی ماں کا کردار ادا کرتے ہوئے انہیں اپنی حقیقی زندگی سے بھی مماثلت محسوس ہوئی۔ ان کے بقول وہ اس دوران اپنی سوتیلی والدہ کو فون کرکے کہتی تھیں کہ اب انہیں اندازہ ہو رہا ہے کہ اس رشتے اور حالات سے گزرتے ہوئے ان کی سوتیلی والدہ نے کیا محسوس کیا ہوگا۔

2026-09-30 28
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×