بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

جویریہ سعود نے شان شاہد کے مؤقف کی حمایت کردی، پاکستانی فنکاروں کو اہم پیغام

SerialKiller

جویریہ سعود نے شان شاہد کے مؤقف کی حمایت کردی، پاکستانی فنکاروں کو اہم پیغام

لاہور: پاکستانی اداکارہ اور پروڈیوسر جویریہ سعود نے پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے کے معاملے پر فلم اسٹار شان شاہد کے مؤقف کی تائید کردی۔

جویریہ سعود نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ شان شاہد کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کے بھارتی شوبز انڈسٹری کے ساتھ بڑھتے ہوئے روابط پر سوال اٹھانا ایک قابلِ غور معاملہ ہے۔

اداکارہ کے مطابق بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا دائرہ پاکستان کے مقابلے میں کافی وسیع ہے، جس کے باعث وہاں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کو وطن واپسی پر زیادہ شہرت، سوشل میڈیا فالوونگ، مالی مواقع اور پروفیشنل شناخت مل سکتی ہے۔

جویریہ سعود نے کہا کہ کسی بھی فنکار کی جانب سے اپنے کیریئر کو وسعت دینے اور بڑے ناظرین تک رسائی حاصل کرنے کی خواہش فطری ہے، تاہم ان کے مطابق پیشہ ورانہ کامیابی کے ساتھ ذاتی اصولوں اور اقدار کو بھی اہمیت دی جانی چاہیے۔

انہوں نے اپنے بیان میں مؤقف اختیار کیا کہ جب کسی معاملے میں اپنے ملک کے مفادات یا ناانصافی کا سوال سامنے آئے تو صرف شہرت، فالوورز یا مالی فوائد کی بنیاد پر فیصلہ نہیں کیا جانا چاہیے۔

جویریہ سعود کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستانی فنکاروں کے بھارتی شوبز انڈسٹری میں کام کرنے اور دونوں ممالک کے فنکاروں کے درمیان پیشہ ورانہ روابط کا معاملہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔

2026-10-06 17
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×