بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

حکومتِ سندھ انسانی حقوق کے تحفظ اور شمولیتی طرزِ حکمرانی کے لیے پُرعزم ہے، راجویر سنگھ سوڈھا

SerialKiller

صدر آصف علی زرداری سے آذربائیجان کے سبکدوش سفیر کی الوداعی ملاقات

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے انسانی حقوق راجویر سنگھ سوڈھا نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ انسانی حقوق کے تحفظ، شمولیتی طرزِ حکمرانی کے فروغ اور متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر تعاون کے ذریعے پاکستان کی قومی و بین الاقوامی انسانی حقوق سے متعلق ذمہ داریوں کی تکمیل کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی عہدنامہ برائے اقتصادی، سماجی و ثقافتی حقوق (ICESCR) کے تحت پاکستان کی دوسری دورانیہ جاتی رپورٹ کے جائزے کے سلسلے میں منعقدہ صوبائی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس وزارتِ انسانی حقوق، حکومتِ پاکستان کے زیرِ اہتمام جبکہ ٹریٹی امپلیمنٹیشن سیل (TIC)، حکومتِ سندھ کے اشتراک سے منعقد ہوا، جس میں صوبائی حکومتی محکموں، سرکاری اداروں اور دیگر متعلقہ شراکت داروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران پاکستان کی جانب سے ICESCR کے تحت ہونے والی پیش رفت، ریاستی رپورٹ اور اقوامِ متحدہ کی متعلقہ کمیٹی کی جانب سے اٹھائے گئے نکات (List of Issues) کا جائزہ لیا گیا۔

شرکاء نے عہدنامے پر مؤثر عملدرآمد میں درپیش چیلنجز، ان کے ممکنہ حل اور اقتصادی، سماجی و ثقافتی حقوق کے تحفظ و فروغ کے لیے مختلف اداروں کے درمیان باہمی رابطے اور تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

راجویر سنگھ سوڈھا نے اس موقع پر حکومتِ سندھ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت انسانی حقوق کے فروغ اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گی۔

2026-08-08 67
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×