بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

دیامر کے 9 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ ووٹنگ کا شیڈول جاری

SerialKiller

فوٹو فائل

دیامر کے 2 انتخابی حلقوں کے 9 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا شیڈول جاری کر دیا گیا، پولنگ 12 جولائی کو ہو گی۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق جی بی اے 15 دیامر 1 کے خواتین کے ایک پولنگ اسٹیشن میں دوبارہ پولنگ ہو گی، جبکہ جی بی اے 17 دیامر 3 کے 8 پولنگ اسٹیشنوں پر بھی دوبارہ پولنگ ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کی متعلقہ افسران کو تمام انتظامات بر وقت مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

دوبارہ پولنگ 12 جولائی کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

جی بی اے 15 دیامر 1 سے فارم 47 کے مطابق آزاد امیدوار محمد دلپذیر پہلے جبکہ جے یو آئی کے مفتی ولی الرحمٰن دوسرے نمبر پر تھے۔

جی بی اے 17 دیامر 3 سے فارم 47 کے مطابق پیپلز پارٹی کے محمد نسیم پہلے اور جے یو آئی کے رحمت خالق دوسری پوزیشن پر تھے۔

2026-07-06 21
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×