لاہور: رائیونڈ کے علاقے میں بارش کے دوران خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون اور دو بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بارش کے باعث پیش آیا، جہاں مکان کی کمزور چھت اچانک منہدم ہوگئی۔ چھت گرنے کے نتیجے میں محمد اشرف ملبے تلے دب گئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے زخمیوں کو نکالا۔ متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال رائیونڈ منتقل کردیا گیا۔
حکام کے مطابق زخمیوں میں ایک خاتون اور دو بچے شامل ہیں، جبکہ واقعے کے بعد امدادی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔
2026-09-04 25











