بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

راولپنڈی: مورگاہ پولیس کی کارروائی، گھر میں چوری میں ملوث ملزم گرفتار

SerialKiller

فوٹو: فائل

راولپنڈی: تھانہ مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر میں چوری کی واردات میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، جبکہ اس کے قبضے سے 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مسروقہ طلائی زیورات، لیپ ٹاپ، نقدی اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع استعمال کیے گئے۔ دورانِ تفتیش ملزم نے چوری کی مزید متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیرِ حراست ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور اسے مکمل قانونی کارروائی کے بعد چالان کیا جائے گا۔

ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے

2026-09-04 34
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×