راولپنڈی: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ راولپنڈی نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں کارروائی کرتے ہوئے محکمہ انہار مری کے فارسٹ آفیسر کو مبینہ طور پر شہری سے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن حکام نے شہری کی شکایت پر کارروائی کی اور مجسٹریٹ کے ہمراہ نشان زدہ نوٹوں کے ذریعے ریڈ کیا۔
کارروائی کے دوران افسر سے مبینہ طور پر رشوت کی رقم برآمد کرلی گئی، جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق کارروائی کے بعد متعلقہ افسر کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کرپشن اور رشوت ستانی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ شہریوں کو بھی شکایات کی صورت میں متعلقہ اداروں سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
2026-09-09 30










