بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

راکھی ساونت کا صبا قمر کو دبئی میں سرپرائز، خوبصورت تحائف پیش

SerialKiller

فوٹو: فائل

دبئی: بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستانی اداکارہ صبا قمر سے دبئی میں ملاقات کے دوران انہیں خوبصورت گلدستہ اور دلکش انگوٹھی تحفے میں دے کر خوشگوار سرپرائز دیا۔

صبا قمر نے ملاقات کی ویڈیو اور تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں، جن میں راکھی ساونت کو ہانیہ عامر کے گانے پر رقص کرتے ہوئے صبا قمر کی جانب آتے دیکھا جاسکتا ہے۔

راکھی ساونت نے صبا قمر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور رقص کا سلسلہ جاری رکھا، جس پر صبا قمر بھی ان کے ساتھ ڈانس میں شامل ہوگئیں۔ دونوں اداکاراؤں نے ملاقات کے دوران خوشگوار اور بے تکلف لمحات گزارے۔

اس موقع پر راکھی ساونت نے صبا قمر کو ایک خوبصورت انگوٹھی بھی تحفے میں دی، جس کی تصویر اداکارہ نے پھولوں کے ہمراہ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی۔

صبا قمر نے راکھی ساونت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خوبصورت پھولوں اور دلکش انگوٹھی کے لیے وہ ان کی شکر گزار ہیں، جبکہ راکھی کی محبت اور خلوص ان کے لیے خاص اہمیت رکھتے ہیں۔

دونوں اداکاراؤں کی ملاقات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

2026-10-05 16
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×