کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں جاری کمی کا سلسلہ رک گیا، ملک بھر میں سونے کے نرخ ایک بار پھر بڑھ گئے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 62 ہزار 936 روپے فی تولہ ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 96 ہزار 893 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
صرافہ مارکیٹ میں چاندی کے نرخ بھی بڑھ گئے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت میں 72 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 7 ہزار 141 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 8 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 404 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی نظر آئے، جہاں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ سامنے آیا۔











