بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

سیف گیمز کی تیاریوں کے لیے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی خصوصی کمیٹی قائم

SerialKiller

سیف گیمز 2026؟ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ایتھلیٹکس کے لیے خصوصی کمیٹی قائم

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے سیف گیمز ایتھلیٹکس مقابلوں کے انعقاد اور قومی کھلاڑیوں کی تیاریوں کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔

بریگیڈیئر ظفر محمود عباسی کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

لاہور سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کمیٹی میں آرمی، ایئر فورس، پاک بحریہ، واپڈا، پاکستان اسپورٹس بورڈ اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے شامل کیے گئے ہیں۔

کمیٹی کے ارکان میں اولمپین صدف صدیقی، اولمپین شبانہ اختر، سلمان بٹ، کموڈور شکیل حیدر، کرنل نیبل رانا، پرویز میر اور محمد ظفر بھی شامل ہوں گے۔

خصوصی کمیٹی کھلاڑیوں کے انتخاب، تربیتی عمل اور ایتھلیٹکس مقابلوں کے انعقاد کی نگرانی کرے گی۔ اس کے علاوہ ایونٹ کو منظم انداز میں منعقد کرنے کے لیے منصوبہ بندی اور تیاریوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے یہ اقدام ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے ایتھلیٹکس میں قومی کھلاڑیوں کی تیاری بہتر بنانے کے مقصد سے کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے اس فیصلے سے وفاقی حکومت کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

2026-10-21 55
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×