بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

شرجیل میمن کا سوشل میڈیا پر مبینہ کردار کشی کے خلاف این سی سی آئی اے سے رجوع

SerialKiller

فوٹو فائل

کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے اور اپنے بیٹے راول میمن کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ جھوٹے، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزامات کی تشہیر کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) سے رجوع کر لیا۔

شرجیل انعام میمن نے 9 اگست کو این سی سی آئی اے میں باقاعدہ تحریری شکایت جمع کرائی، جس میں سوشل میڈیا پر ان کے اور ان کے بیٹے کے خلاف مبینہ طور پر بے بنیاد الزامات کی تشہیر کا معاملہ اٹھایا گیا ہے۔

شکایت کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ الزام عائد کیا گیا کہ کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں واقع ایک گیسٹ ہاؤس شرجیل میمن کی ملکیت ہے، جہاں مبینہ طور پر میر علی رضا کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا۔

شرجیل میمن نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے الزامات کی تحقیقات اور انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

سندھ کے سینیئر وزیر نے کہا کہ وہ معاملے کی تحقیقات میں متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے مبینہ جھوٹے اور بدنیتی پر مبنی الزامات نہ صرف ان کی بلکہ ان کے اہلخانہ کی ساکھ کو بھی متاثر کر رہے ہیں، اس لیے معاملے کی مکمل چھان بین ضروری ہے۔

2026-08-10 28
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×