بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

شفقت عباس ڈائریکٹر جنرل انٹرنل پبلسٹی ونگ تعینات

SerialKiller

انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 افسر شفقت عباس کی نئی تعیناتی

شفقت عباس ڈائریکٹر جنرل انٹرنل پبلسٹی ونگ تعینات

اسلام آباد: وزارتِ اطلاعات و نشریات نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کے افسر شفقت عباس کو ڈائریکٹر جنرل انٹرنل پبلسٹی ونگ مقرر کر دیا ہے۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے منگل کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شفقت عباس اس سے قبل لاہور میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ریجنل انفارمیشن آفس میں ڈائریکٹر جنرل (پی آر) کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں فوری طور پر نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شفقت عباس کی تعیناتی عاشق حسین شیخ کی جگہ عمل میں لائی گئی ہے۔ وہ آئندہ احکامات جاری ہونے تک ڈائریکٹر جنرل انٹرنل پبلسٹی ونگ کے عہدے پر فرائض انجام دیں گے۔

2026-10-28 81
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×