بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی اسپتال منتقل، وکیل کا بیان سامنے آگیا

SerialKiller

نورین نیازی اسپتال منتقل

عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل

لاہور: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو جیل میں طبیعت ناساز ہونے کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ہے۔

نورین نیازی کے وکیل رانا مدثر عمر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ جیل میں طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ وکیل نے عوام سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔

رانا مدثر عمر کے مطابق، 70 سالہ نورین نیازی کو مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر نظر بند رکھا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نورین نیازی کی اسپتال منتقلی کے حوالے سے خاندان کے کسی فرد کو آگاہ نہیں کیا گیا۔

تاحال فراہم کردہ معلومات میں نورین نیازی کی طبیعت کی موجودہ کیفیت اور اسپتال میں ان کے علاج سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

2026-10-29 62
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×