لاہور: شاہدرہ کے قریب آزادی اسٹیشن پر دو میٹرو بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 10 مسافر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ آزادی اسٹیشن پر پیش آیا جہاں دونوں بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔
حکام کے مطابق 10 زخمی مسافروں میں سے 9 کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں اور انہیں موقع پر ہی طبی امداد دے دی گئی، جبکہ ایک زخمی کو مزید علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
میٹرو بس سروس کے جی ایم آپریشنز عزیر شاہ کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انکوائری میں ذمہ دار ڈرائیور کا تعین ہونے کے بعد اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے اسے معطل کیا جائے گا۔
2026-10-03 20









